اسلام آباد ضرور جائیں گے، جہاں روکا گیا وہیں بیٹھ کر احتجاج کریں گے؛ کسی کارکن سے اسلحہ برآمد ہوا تو پی ٹی آئی سے تعلق نہیں ہوگا
پشاور: سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کا لانگ مارچ 27 ستمبر کو ہر صورت ہوگا اور کارکنوں کو پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لانگ مارچ کے ذریعے وفاقی حکومت پر سیاسی دباؤ ڈالا جائے گا، اسلام آباد جائیں گے اور جہاں روکا گیا وہیں بیٹھ کر احتجاج کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کارکنوں کو ڈنڈے، غلیل یا کسی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کے بقول کسی کارکن کے پاس غلیل یا اسلحہ برآمد ہوا تو پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
0











