0

’’لانگ مارچ مؤخر کیے بغیر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے‘‘: رانا ثنااللہ

بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں، اسلام آباد میں کسی کو چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں، کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے لیے رکھے گئے ہیں: مشیر وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، تاہم پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے صرف بیانات دیے جا رہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق لانگ مارچ مؤخر ہونے تک مذاکرات کے لیے آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔
انہوں نے اسلام آباد میں کنٹینرز کی موجودگی سے متعلق کہا کہ انہیں حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینرز سڑک کے کنارے موجود ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں