0

فیلڈ مارشل سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران پاکستان اور روس نے سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور رابطہ کاری بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا ۔۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں