وزیراعظم شہبازشریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سربراہ جے یو آئی ایف کو ملاقات کیلئے مدعو کیا ۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اور وفاق کے درمیان جاری تناؤ ختم کرنے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں،سیاسی تناؤ ختم کرنےکیلئے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی قیادت کو بھی اعتماد میں لے چکے ہیں،وزیراعظم نے امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کے لیے مدعو کیا، وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ حکومت وفد نے دو روز قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس دوران تحریک انصاف سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا ۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے پر رضا مندی ظاہر کی اور اپنی شرائط سے آگاہ کیا تھا۔
وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی اور مولانا فضل الرحمان کی شرائط پر آگاہ کیا تھا ۔
0











