0

سوہاوہ کچہری کے قریب کار پل سے نیچے جا گری، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال سوہاوہ منتقل کردیا
جہلم (نیوز لائن): تحصیل سوہاوہ کچہری کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال سوہاوہ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مظہر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے خلیفہ تھے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں ان کے بیٹے فرید اقبال اور جاوید اقبال شامل ہیں، جو کار پر سوار ہو کر دینہ سے راولپنڈی جا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں