اسلام آباد (نیوز لائن) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی امور انجام دیں گے اور مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔
حکم نامے کے مطابق 11 رکنی مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے ثنااللہ ایڈووکیٹ کو خیبرپختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق صوبائی حکومت کے امور آئینی دفعات اور خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے تحت چلائے جائیں گے، جبکہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
0











