0

جہلم: تہرے قتل کیس کا فیصلہ، تین مجرمان کو سزائے موت اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی گئی

جہلم (نیوز لائن) ڈومیلی کے علاقے رسیلہ میں تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرمان ارباب حسین، محمد جاوید اور فرحان ظفر کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق 15 جون 2024 کو رسیلہ میں بچوں کی لڑائی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں محمد محمود، گل عمر اور محمد غضنفر جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتول محمد محمود کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا۔ پولیس کے مطابق مؤثر تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں مجرمان کو سزائے موت اور دس، دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں