ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا۔ ایم ایم اے فائٹرعاصم خان 60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ایشین گیمز کے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ایونٹ میں پاکستان کے نامور فائٹر عاصم خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ماڈرن 60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کوارٹرفائنل میں کمبوڈیا کے حریف کو شکست دی۔
عاصم خان کی فتح نے پاکستان کا کانسی کا تمغہ پکا کر دیا۔ سیمی فائنل میں کامیابی ملی تو گولڈ یا سلور میڈل کی امید برقرار رہے گی۔
دوسری جانب جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی۔
0











