ن لیگ، پیپلز پارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈ لاک ختم
انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق، 30 بلز کی منظوری بھی طے
اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دی جائے گی جبکہ پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کو نمائندگی حاصل ہوگی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بلز سمیت تقریباً 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
0











