0

یقین ہےمذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، سیاسی کشیدگی میں کمی پاکستان کے مفاد میں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوزلائن): سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹنے پر مایوسی ہوئی ہے، تاہم دونوں اطراف سے بات چیت کے بعد یقین ہے کہ مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہوگا اور ہم کسی انتہائی اقدام کی طرف نہیں جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے، صرف اس کی تفصیلات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔ ایسے حساس معاملات میں ٹھہراؤ، تدبر اور باہمی روابط کے ساتھ ساتھ ذاتی تعلقات کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی فضا میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت جیسے ہی مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع کرے گی، تمام نکات پر اتفاقِ رائے پیدا ہو جائے گا اور سیاسی حالات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی آئے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کا کم ہونا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں