0

‘ہر حال میں نکلیں گے’، سہیل آفریدی کا مشاورت کے بعد لانگ مارچ کا لائحہ عمل جاری کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ “ہمارا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، ہمارا مارچ پر امن ہے، چاہے یہ سڑکوں پر کنٹینر رکھیں یا کیلیں بچھائیں، چاہے گولی چلائیں، اس بار ہم نکلیں گے تو اس کرپٹ نظام کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بندوبست کریں گے۔”
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کا اجلاس ابھی بھی جاری ہے، وہ خود بھی چارسدہ جا رہے ہیں، اور کمیٹی کی مشاورت کے بعد لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پریس کانفرنس کے شروع میں ایک ویڈیو کلپ بھی چلایا گیا جس میں اٹک پل پر کیلوں کا جال بچھا دکھایا گیا۔
انہوں سوال اٹھایا ہے کہ خیبرپختونخوا کو پنجاب سے ملانے والے پل کو ناقابل رسائی بنایا گیا ہے۔ “اس کا مطلب خیبر پختونخوا کے عوام کیا یہ سمجھیں کہ خیبر پختونخوا کو باقی ملک سے کاٹنے کی سازش ہو رہی ہے”۔
انہوں نے کہا پاکستان کے خلاف سازش چل رہی ہے، خیبر پختونخوا کے منسٹرز کو اغوا کیا جا رہا ہے،
یاد رہے کہ سہیل آفریدی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف متوقع لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں جس کے بارے میں وفاقی حکومتی نمائندوں اور پاکستان مسلم (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا۔ مارچ میں شامل مظاہرین پر پر تشدد ہونے کے الزامات لگا کر انہیں روکنے کے لیے متعدد سخت اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج ملتوی نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اس پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی جس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں، اس کے انتظامات اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں