0

پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

جنید اکبر کی اشتعال انگیزی اور اسلام آباد تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف نے پر تشدد واقعات کا آغاز کردیا۔
ملاکنڈ میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی موجودگی میں انکی گارڈز کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے پر شکیل خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی کے آغاز کا فیصلہ کرلیا گیا، لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے ذمےداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبرنے 27 ستمبر کو اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں