0

اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار، ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد

عطا تارڑ کو مذاکرات پر بات کرنے سے پہلے رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، اخوانزادہ حسین یوسفزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو بنیادی نکات کا بھی علم نہیں۔
اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو مذاکرات کے حوالے سے بات کرنے سے پہلے رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری سے مشاورت کر لینی چاہیے تھی۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں