سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجابیوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے گئے، سینکڑوں افراد آج بھی روپوش ہیں، اسلحہ لے کر مقابلے کی توقع عجیب ہے
اسلام آباد (نیوزلائن) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب سے 34 ہزار افراد عمران خان کی حمایت میں جیل گئے، جبکہ آج بھی جیلوں میں موجود قیدیوں میں 90 فیصد کا تعلق لاہور اور پنجاب سے ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجابیوں پر جو ظلم اور تشدد کیا گیا، وہ کسی اور نے نہیں سہا، جبکہ سینکڑوں افراد آج بھی روپوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں یہ توقع کرنا کہ لوگ اسلحہ لے کر مقابلے کے لیے سامنے آ جائیں گے، ایک عجیب توقع ہے۔
0











